آیت 30 کی تشریحPage 2 of 2This page is saved
جس قوم نے اسے قتل کیا، جنت میں پہنچنے کے بعد بھی وہ ان کے لیے بددعا نہیں کرتا بلکہ کہتا ہے: "اے کاش! میری قوم جان لیتی۔" جب ایک امتی کے دل میں اپنی قوم کے لیے اتنی محبت اور خیر خواہی تھی تو جو خود امام الانبیاء حضرت محمد ﷺ ہیں، ان کے دل میں اپنی امت کے لیے کتنی محبت اور تڑپ ہوگی۔رسول اللہ ﷺ اپنی قوم کو دنیا و آخرت کی ہلاکت سے بچانے کے لیے بے حد فکر مند تھے، لیکن افسوس کہ بہت سے لوگ آپ ﷺ کی دعوت کی قدر کرنے کے بجائے آپ ﷺ کا مذاق اڑاتے رہے۔