سورۃ یٰسین — آیات 22 تا 27Page 2 of 2

آیت 23: کیا میں اس کے سوا دوسرے معبود بنا لوں؟ اگر رحمان مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو نہ ان کی سفارش میرے کچھ کام آ سکتی ہے اور نہ وہ مجھے بچا سکتے ہیں۔آیت 24: بے شک میں اس وقت کھلی گمراہی میں ہوں گا۔آیت 25: بے شک میں تمہارے رب پر ایمان لے آیا ہوں، پس میری بات سن لو۔آیت 26: کہا گیا: جنت میں داخل ہو جاؤ۔اس نے کہا: اے کاش! میری قوم جان لیتی۔آیت 27: کہ میرے رب نے مجھے بخش دیا اور مجھے معزز لوگوں میں شامل کر دیا۔