آیت 21 کی تشریحPage 4 of 6This page is saved
درس سے حاصل ہونے والی نصیحت ہر دور میں حق کی دعوت دینے والوں کو مشکلات اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن سچے داعیانِ حق نے اپنی ذمہ داری سے منہ نہیں موڑا۔رسول اللہ ﷺ کے بعد کوئی نیا رسول آنے والا نہیں۔اب امتِ مسلمہ پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پیغام کو آگے پہنچانے کی کوشش کرے۔اس دعوتی ذمہ داری کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے قول و فعل میں تضاد نہ ہو اور ہمارے کام میں ذاتی غرض اور خود غرضی شامل نہ ہو۔جس پیغام کی طرف ہم دوسروں کو بلائیں، خود بھی اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔دعا اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن کی آیات کو سمجھنے، انہیں اپنے دل میں اتارنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔