آیت نمبر 11Page 1 of 3

آیت نمبر 11

عربی متن إِنَّمَا تُنذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمَٰنَ بِالْغَيْبِ ۖ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ ترجمہ بے شک آپ خبردار کر سکتے ہیں، یعنی ڈرانے کا اثر اسی پر ہو سکتا ہے، جو نصیحت کی پیروی کرے اور رحمن سے بن دیکھے ڈرے۔پس اسے بخشش اور عزت والے اجر کی خوشخبری سنا دیجیے۔دَرس کی تشریح سابقہ آیات میں ان لوگوں کا ذکر ہوا جن کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ان پر حق قبول نہ کرنے کی حالت طاری ہو چکی تھی۔اس کے تسلسل میں دَرس میں یہ اہم دعوتی نکتہ بیان کیا گیا کہ چند لوگوں کے کفر اور غلط رویے کو دیکھ کر یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ اب سب لوگ ایسے ہی ہو چکے ہیں، اور نہ ہی مایوس ہو کر دعوت کا کام چھوڑ دینا چاہیے۔